حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے پیر کے دن اعلان کیا کہ رامنتاپور میں سری کرشن اشٹمی جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے چھ افراد کے خاندانوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے Exgratiaدیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ زخمیوں کا مکمل علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے گا۔
ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو نے یہ اعلان کیا اور غمزدہ خاندانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس سانحہ کو ’’انتہائی افسوسناک‘‘ قرار دیا جو جلوس کے اختتام سے صرف سو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔
تلنگانہ حکومت کی کارروائی
عہدیداروں نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جلوس کے رتھ کے ساتھ چھونے والا ایک کیبل تار، کرنٹ سے بھرے تار کے رابطے میں آ گیا۔ اس کے نتیجے میں رتھ کے قریب موجود افراد کرنٹ کی لپیٹ میں آ گئے۔
سریدھر بابو نے کہا کہ حیدرآباد ضلع کلکٹر کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور رپورٹ پیش کی جائے تاکہ مزید کارروائی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی تاکہ خطرناک کیبل اور بجلی کے تاروں کا معائنہ کر کے انہیں ہٹایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی جگہ پر بجلی اور کیبل تاروں کے ساتھ ساتھ چلنے سے بڑے حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
I am deeply shocked and saddened by the tragic incident that occurred during the Sri Krishna Janmashtami Shobhayatra at Gokul Nagar in Ramanthapur. The loss of five precious lives and the injuries sustained by several others is extremely heartbreaking. I extend my heartfelt…
— Sridhar Babu Duddilla (@OffDSB) August 18, 2025









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































