حیدرآباد: یونائٹیڈ مسلم فورم نے مدینہ منورہ میں پیش آئے بس حادثہ میں جاں بحق زائرین کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس اندوہناک سانحے پر شدید رنج و غم ظاہر کیا۔
حادثہ پر تعزیت اور حکومتی اقدامات کی ستائش | Pilgrim Welfare
فورم کے ذمہ داران نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ یہ زائرین عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ پاک روانہ تھے جب ان کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ فورم نے تمام مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کو صبر کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی کی وزارت خارجہ سے بروقت نمائندگی اور حکومتِ تلنگانہ کے فوری اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ کنٹرول روم کے قیام، وزراء اور عوامی نمائندوں کی جانب سے ورثاء کو پرسہ دینے اور ایکس گریشیا کی اجرائی نے متاثرہ خاندانوں کو سہارا دیا۔
عازمین کیلئے علیحدہ وزارت کا مطالبہ | Pilgrim Welfare
فورم نے حکومت پر زور دیا کہ حیدرآباد اور تلنگانہ سے جانے والے حج و عمرہ زائرین کیلئے سرکاری سطح پر نگران نظام قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب و خلیجی ممالک میں مقیم تارکین وطن کی فلاح کیلئے بھی موثر انتظام ضروری ہے۔
فورم نے مرکز کی وزارت خارجہ اور وزارت اقلیتی بہبود کے توسط سے کیرالا کی طرز پر ایک علیحدہ محکمہ قائم کرنے کی سفارش پیش کی تاکہ عازمین کیلئے مستقل اور منظم سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
آخر میں فورم کے ذمہ داران نے شہداء کیلئے دعا کی اور پسماندگان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا، اس امید کے ساتھ کہ حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
یونائٹیڈ مسلم فورم کے ذمہ داران مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم (صدر)، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا سید شاه حسن ابراهیم حسینی قادری سجاد پاشاہ، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ، جناب ضیا الدین نیئر، جناب سید منیر الدین احمد مختار (جنرل سکریٹری)، مولانا سید شاہ ظہیرالدین علی صوفی قادری، مولانا سید شاہ فضل الله قادری الموسوی، مولانا محمد شفیق عالم خان جامعی، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی، مولانا مفتی محمد عظیم الدین انصاری، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا سید تقی رضا عابدی، مولانا ابوطالب اخباری، مولانا میر فراست علی شطاری ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، مولانا عمر عابدین قاسمی مدنی، جناب ایم اے ماجد، مولانا ڈاکٹر خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاه مولانا ظفر احمد جمیل حسامی، مولانا سید وصی الله قادری نظام پاشاه، مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ، مولانا مکرم پاشاه قادری تخت نشین، مولانا مفتی معراج الدین علی ابرار، مولانا عبدالغفار خان سلامی، جناب بادشاہ محی الدین، ڈاکٹر نظام الدین، جناب شفیع الدین ایڈوکیٹ، جناب ضیاء الدین آرکٹکٹ، مولانا سید قطب الدین حسینی صابری، مولانا زین العابدین انصاری، ڈاکٹر محمد مشتاق علی، جناب نعیم صوفی اور جناب خلیل الرحمٰن اور دیگر ذمہ داروں نے یہ مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































