Read in English  
       
Phone Tapping Case

حیدرآباد: Phone Tapping Caseمیں نیا موڑ اُس وقت آیا جب اسپیشل انٹلیجنس بیورو (SIB) کے سابق سربراہ اور اہم ملزم پرابھاکر راؤ نے سپریم کورٹ میں ایک نئی عرضی دائر کی، جس میں انہوں نے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) پر ہراسانی کا الزام عائد کیا۔

عرضی میں پربھاکر راؤ نے دعویٰ کیا کہ SIT عہدیدار انہیں بار بار پوچھ گچھ کے بہانے تھانے طلب کر کے غیر ضروری طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔ اس عرضی پر 4 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت مقرر ہے۔

دوسری جانب، SIT نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے پرابھاکر راؤ کو حاصل عبوری گرفتاری تحفظ کو منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

کیس درج ہونے کے بعد پربھاکر راؤ بیرون ملک فرار ہو گئے تھے، لیکن سپریم کورٹ کی ہدایت پر وہ واپس حیدرآباد آئے اور پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہوئے۔ تاہم SIT کا کہنا ہے کہ وہ مکمل تعاون نہیں کر رہے ہیں اور اہم معلومات چھپا رہے ہیں۔

اب جب کہ دونوں عرضیاں سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں، اس ہائی پروفائل نگرانی کیس میں عدالت کا آئندہ فیصلہ قانونی حلقوں میں خاص دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔