حیدرآباد: کرشنا ضلع کے پنامالو ررو منڈل میں واقع (بالی پَررو )لاک کے قریب جمعہ کے روز ایک دردناک [en]Peddapalli Road Accident[/en] میں 38 سالہ سینئر اسسٹنٹ کی موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت رتناکر کے طور پر کی گئی ہے جو پنا مالورو میں واقع گورنمنٹ آئی ٹی آئی کالج میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ وہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی بولیرو گاڑی نے زوردار ٹکر مار دی۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ رتناکر کو موقع پر ہی جان لیوا چوٹیں آئیں اور وہ دم توڑ گیا۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































