حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے ریاست بھر میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے تنظیمی سطح پر ایک بڑا [en]Organisational Revamp[/en] کیا ہے، جس کے تحت اضلاع میں انچارج قائدین کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے ان تقرریوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ضلعی سطح پر پارٹی کی سرگرمیوں کو منظم اور فعال بنانا ہے۔
اس سلسلے میں ایک ورچوئل اجلاس منعقد ہوا جس میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی انچارج میناکشی نٹراجن اور مہیش کمار گوڑ نے شرکت کی۔ میناکشی نٹراجن نے پارٹی کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور قائدین کو فوراً متحرک ہونے کی ہدایت دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بہت جلد گرام پنچایت سے لے کر ضلع سطح تک کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔
اس سے قبل کانگریس نے پارلیمانی حلقہ وار نائب صدور اور جنرل سیکریٹریز کی تقرری کی تھی، اور اب ضلعی سطح پر انچارج قائدین کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے:
کھمم: ویموری چند ریڈی، سی ڈبلیو سی رکن
نلگنڈہ: سمپت کمار، اے آئی سی سی سکریٹری
ورنگل: اے لکشمن کمار، وزیر
میدک: پونم پربھاکر، وزیر
حیدرآباد: جگاریڈی، ٹی پی سی سی نائب صدر
محبوب نگر: کسوم کمار، پی اے سی رکن
عادل آباد: انیل یادو، راجیہ سبھا ایم پی
کریم نگر: اے دیواکر، ایم ایل سی
نظام آباد: عظمت اللہ حسینی، وقف بورڈ صدر
رنگا ریڈی: شیوسینا ریڈی، ایس اے ٹی چیئرمین
پارٹی قیادت کو یقین ہے کہ ان تقرریوں سے کانگریس کا ریاست گیر نیٹ ورک مزید مستحکم ہوگا اور آنے والے انتخابات میں پارٹی کو مؤثر پوزیشن حاصل ہوگی۔








































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































