حیدرآباد: Nizamsagarپراجیکٹ کے 7 کرسٹ گیٹس اتوار کی نصف شب کھول دیے گئے اور 58,500 کیوزکس سیلابی پانی منجیرہ ندی میں چھوڑا گیا۔ یہ فیصلہ بالائی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث بھاری مقدار میں پانی آنے کے بعد کیا گیا۔
آبپاشی محکمہ کے عہدیداروں کے مطابق ذخیرے کو تقریباً 75,000 کیوزکس پانی کی آمد ہوئی۔ پراجیکٹ کی گنجائش قریباً پوری ہونے پر دباؤ کم کرنے کے لئے یہ اقدام ضروری سمجھا گیا۔
نظام ساگر کا فل ریزروائر لیول 1,405 فٹ (17.802 ٹی ایم سی) ہے جبکہ موجودہ ذخیرہ 1,403.25 فٹ (15.323 ٹی ایم سی) ریکارڈ کیا گیا۔ اس موقع پر جکل کے رکن اسمبلی توٹا لکشمی کانت راؤ کو اطلاع دی گئی، جو موقع پر پہنچے اور گیٹ کھولنے سے قبل انجینئروں کے ساتھ دیوی گنگما کے سامنے خصوصی پوجا کی۔
انتظامیہ نے قریبی دیہات کے کسانوں، مویشیوں کے رکھوالوں اور عوام کو انتباہ دیا کہ وہ ندیوں، نہروں اور پانی سے بھرے نالوں میں جانے سے گریز کریں کیونکہ طویل عرصہ سے خشک پڑے ہوئے آبی راستے اب زوروں سے بہہ رہے ہیں، جو قریبی آبادی کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔
اس موقع پر آبپاشی ایکزیکٹیو انجینئر سولومن، کانگریس لیڈر سائی پٹیل، اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر شیوا پرساد، اسسٹنٹ انجینئر ساکیتھ اور سب انسپکٹر شیواکمار بھی موجود تھے۔








































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































