حیدرآباد ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے 2 اکتوبر کو اپنی حدود میں تمام Meat Shop بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ تاریخ گاندھی جینتی اور دسہرہ دونوں مواقع کے ساتھ منسلک ہے۔ حکام نے جی ایچ ایم سی ایکٹ 1955 کی دفعہ 533(بی) اور 24 ستمبر کو منعقدہ اسٹینڈنگ کمیٹی کی قرارداد نمبر 172 کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا۔
بلدیہ کے افسران نے عملے کو ہدایت دی کہ وہ اس حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور کسی بھی دکان کو کھلنے نہ دیں۔ جی ایچ ایم سی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد گاندھی جینتی کے دن کی تقدیس کو برقرار رکھنا ہے۔
خریداروں میں برہمی
اس فیصلے پر خریداروں نے ناراضی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکم ایک اہم تہوار کے موقع پر دیا گیا ہے جس سے انہیں شدید پریشانی ہوگی۔ کئی افراد نے کہا کہ دسہرہ کے دوران Meat Shop بند رہنے سے ان کے روزمرہ کے انتظامات متاثر ہوں گے۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































