حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں منگل کی صبح اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب بھونگیر-چٹیال ہائی وے پر چلتی ہوئی ایک لاری میں اچانک آگ Lorry Catches Fire بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی۔
یہ واقعہ والی گونڈہ منڈل کے حدود میں نتھل گوڑم اور اکھم پلی کے درمیان اُس وقت پیش آیا جب مذکورہ لاری والے گونڈہ کی سمت جا رہی تھی۔ دورانِ سفر اچانک آگ بھڑکنے لگی، جس کے بعد ڈرائیور اور کلینر نے فوری طور پر گاڑی کو سڑک کے کنارے روک کر جان بچائی۔
آگ تیزی سے پھیلنے لگی اور سڑک پر چلنے والی دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں، جس سے علاقے میں شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور فائر بریگیڈ کی مدد سے صورتحال پر قابو پایا۔واقعہ کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق آگ تکنیکی خرابی یا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے کا امکان ہے۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































