حیدرآباد: بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے جمعہ کے روز کانگریس حکومت پر Pharma City Landکے مسئلے پر کسانوں سے دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے شدید تنقید کی۔
کے ٹی آر نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ فارما سٹی منصوبہ منسوخ کرکے حاصل کردہ اراضیات کو کسانوں کو واپس کریں گے، لیکن اقتدار میں آتے ہی اُن اراضی کو دیگر مقاصد کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “کانگریس ایک بار پھر جھوٹ اور فریب کی جماعت ثابت ہوئی ہے۔” انہوں نے اس اقدام کو “قابل مذمت” قرار دیا۔
کے ٹی آر نے الزام لگایا کہ فارما سٹی کے نام پر حاصل کردہ اراضیات کو “فیوچر سٹی” کے نام پر حکمران جماعت سے وابستہ افراد کو پچھلے دروازے سے فائدہ پہنچانے کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ نہ صرف کسانوں سے غداری ہے بلکہ عوام اور عدالتوں سے بھی دھوکہ دہی ہے۔”
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی ریاست بھر میں اراضی کے غلط استعمال کے ایک بڑے منصوبے کے معمار بن چکے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے کوڈنگل میں ایک رشتہ دار کی فارما کمپنی کے لیے اراضی حاصل کرنے اور “انومولہ برادرز” کے نام پر فیوچر سٹی کے تحت اراضی الاٹمنٹ کے الزامات کا حوالہ دیا۔
کے ٹی آر نے خبردار کیا کہ اگر حکومت ان اراضیات کو خفیہ معاہدوں کے تحت دوبارہ الاٹ کرتی ہے، تو کسانوں کے اراضی پر دوبارہ دعویٰ کا حق ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس خاموش نہیں بیٹھے گی اور غیر قانونی الاٹمنٹس کی صورت میں شدید احتجاج کرے گی۔
అల్లుడి ఫార్మా కంపెనీ కోసం కొడంగల్ లో దళిత, గిరిజనుల భూములను కొల్లగొట్టే కుట్రలను మొదలుకుని, అనుముల బ్రదర్స్ కోసం ఫ్యూచర్ సిటీ పేరిట అన్నదాతల భూములను చెరబట్టే పన్నాగాల దాకా.. రేవంత్ పాపాల పుట్ట రోజురోజుకూ పెరిగిపోతూనే ఉంది
కాంగ్రెస్ అంటేనే మోసం, దగా, నయవంచన అని ఫార్మా సిటీ… https://t.co/qlPgwicl0D
— KTR (@KTRBRS) August 1, 2025








































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































