حیدرآباد: بی آر ایس کے ورکنگ صدر KT Rama Rao نے قومی ہینڈلوم ڈے کے موقع پر تلنگانہ کے بُنکروں کی مہارت، حوصلے اور صبر کی دل کھول کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی خصوصی فلاحی اسکیموں کی بدولت یہ شعبہ، جو کبھی زوال پذیر تھا، آج پھر سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
جمعرات کو اپنے خطاب میں کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کے اقدامات کے باعث وہ بُنکر خاندان جو سپورٹ کی کمی کی وجہ سے سورت اور بھیونڈی ہجرت کر چکے تھے، اب واپس اپنے آبائی پیشے سے جُڑ چکے ہیں۔ انہوں نے ’چینتھا متر‘، ’نیتنہ کو چیوتھا‘، ’نیتنا بیمہ‘، ’بتکماں ساڑیاں‘، قرض معافی اور پنشن جیسی اسکیموں کو اس تبدیلی کا سبب قرار دیا۔
تلنگانہ کے بُنکروں کی جفاکشی کو خراج
انہوں نے سابقہ آندھرا پردیش حکومت، خاص طور پر کانگریس دور کو، روایتی ہینڈلوم صنعت کے زوال کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے اس شعبے کو نئی زندگی دی۔ ان کے مطابق، حکومت کی مسلسل سرپرستی، اصلاحات اور اسکیموں نے بُنکروں کو پھر سے وقار بخشا ہے۔
کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کے بُنکر وہ معجزہ گر ہیں جو “ساڑی کو ماچس کی ڈبیا میں سمو سکتے ہیں”۔ انہوں نے کہا: ہمارے بُنکروں نے اپنی رگوں کو دھاگے میں، خون کو رنگوں میں، پسینے کو ساڑیوں میں بدل کر تہذیب کو جنم دیا ہے۔
మగ్గాలతో అద్భుతాలు సృష్టించే సత్తా మన నేతన్నల సొంతం.
అగ్గిపెట్టెలో కూడా పట్టే చీరలు నేసే నైపుణ్యం నా తెలంగాణ నేత కార్మికుల ప్రత్యేకత.
తరతరాలుగా వస్తున్న వృత్తిని నమ్ముకొని చేనేత ప్రపంచంలో వారికంటూ ఒక సుస్థిర స్థానాన్ని ఏర్పరుచుకున్న నా చేనేత అక్కాచెల్లెళ్లకు, అన్నదమ్ముళ్లకు… pic.twitter.com/zdevMIstZS
— KTR (@KTRBRS) August 7, 2025








































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































