حیدرآباد: فشریز کارپوریشن کے صدر میتو سائی کمار نے بی آر ایس صدر اور اپوزیشن لیڈر کے چندرشیکھر راؤ پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران بغیر کسی اسمبلی خدمات کے KCR draws ₹49.5 lakhروپئے کی تنخواہ وصول کی ہے۔
سائی کمار نے کہا کہ کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کے سی آر ہر ماہ 2.75 لاکھ روپئے تنخواہ حاصل کر رہے ہیں، لیکن اس دوران وہ صرف ایک دن اسمبلی میں شریک ہوئے۔
“وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی کئی بار کی اپیلوں کے باوجود کے سی آر نے ایوان میں شرکت کے بجائے فارم ہاؤس میں رہنے کو ترجیح دی”، انہوں نے کہا۔
سائی کمار نے اس عمل کو ایک “بے مثال مراعاتی ناجائز فائدہ” قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب کوئی منتخب ایم ایل اے قانون ساز ادارے میں شرکت ہی نہیں کرتا تو وہ عوامی پیسہ کس جواز پر لے سکتا ہے؟
“دنیا کے کسی بھی جمہوری ادارے میں اس طرح کی نرمی نہیں دی جاتی”، انہوں نے کہا۔
انہوں نے کے سی آر کو طنزیہ انداز میں “ایک اور سیتھیا” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اخلاقی درس دیتے ہیں مگر خود ان اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
“بی آر ایس کے قائدین کو چاہیے کہ وہ دوسروں پر تنقید سے پہلے اپنے قول و فعل کا جائزہ لیں”، سائی کمار نے کہا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے کے سی آر کو اپنی آئینی ذمہ داری نبھانی چاہیے۔
“اسمبلی کا آئندہ اجلاس قریب ہے، اور کے سی آر کو لازمًا شرکت کرنی چاہیے تاکہ وہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کریں”، انہوں نے کہا۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































