حیدرآباد: جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن نے منگل کے روز چارمینار زون کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ کاٹے دان اسپورٹس کمپلیکس[en] Katedan Sports Complex[/en] کے زیر التواء کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے۔
دورے کے دوران کمشنر نے اسپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کیا اور خاص طور پر سوئمنگ پول کے لیے پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کے مقصد سے واٹر بورڈ کے حکام سے براہِ راست رابطہ کیا۔
انہوں نے اسٹاف کو ہدایت دی کہ شٹل بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر فوراً مکمل کی جائے اور کھلاڑیوں کے استعمال کے لیے فعال بنایا جائے۔ کمشنر نے واضح کیا کہ تمام باقیہ کام مکمل ہونے کے بعد یہ سہولت باقاعدہ طور پر کھیلوں کے شعبہ کے حوالے کر دی جائے۔
اس موقع پر زونل کمشنر وینکنا، اسسٹنٹ کمشنر اسپورٹس یادگیری راؤ، زونل ایس ای مہیشور ریڈی، چیف انجینئر رتناکر، اور پراجیکٹ ای ای کے ایل سرینواس بھی موجود تھے۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































