حیدرآباد: ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) حیدرآباد یونٹ نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک خاتون مسافر کے قبضے سے 13.3 کلو Hydroponic Ganja برآمد کر لیا جس کی مالیت تقریباً 13.3 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔
عہدیداروں کے مطابق خاتون بانكاک سے پہنچی تھیں اور ان کے سامان کو شک کی بنیاد پر تفصیلی تلاشی کے لیے روکا گیا۔ جانچ کے دوران بیگ سے 20 پیکٹ برآمد ہوئے جن میں ممنوعہ مواد موجود تھا۔ فیلڈ ٹیسٹ کے بعد اس کی تصدیق ہوئی کہ یہ Hydroponic Ganja ہے۔
خاتون کے خلاف منشیات اور نفسیاتی مادوں سے متعلق قوانین (این ڈی پی ایس ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ ڈی آر آئی کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ملزمہ کے مقامی اور بین الاقوامی روابط کا پتہ چلایا جا سکے۔






























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































