حیدرآباد ۔ شہر میں جمعہ کو مسلسل بارش کے باعث کوٹھی ای این ٹی اسپتال زیر آب آ گیا جبکہ کئی اہم سڑکیں پانی میں ڈوب (Flooded Roads) گئیں۔ حیدرآباد میں جمعرات کی رات سے بلاوقفہ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کوٹھی اسپتال میں تقریباً تین فٹ پانی داخل ہو گیا جس سے طبی خدمات متاثر ہوئیں۔ اوور فلو ہونے والے نالوں کے ساتھ ریت اور مٹی بھی اندر آگئی جس سے اسپتال کے اندر ریت کے ڈھیر لگ گئے۔ مریضوں اور عملے کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
شہر کے کئی علاقے بارش سے بری طرح متاثر ہوئے جن میں عابڈس، نامپلی، خیریت آباد، پنجہ گٹہ، امیرپیٹ، ایس آر نگر، کوکٹ پلی، بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، مادھا پور، کنڈاپور، گچی باؤلی، مہدی پٹنم، چندرائن گٹہ، ایل بی نگر، دلشاد نگر، ملک پیٹ، اپل، سکندرآباد، مشیرآباد، عثمانیہ یونیورسٹی، نالہ کنٹہ اور آر ٹی سی کراس روڈ شامل ہیں۔
ٹریفک اور عوامی مشکلات
بارش کے پانی نے کئی نشیبی کالونیوں میں گھروں کو متاثر کیا۔ اس کے ساتھ ہی Flooded Roads سے ٹریفک میں شدید رکاوٹ پیدا ہوئی اور مسافروں کو گھنٹوں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































