Read in English  
       
Gaza Ceasefire Plan

حیدرآباد ۔ حماس کے سینئر رہنما محمد نزال نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم جلد ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے Gaza Ceasefire Plan پر اپنا جواب دے گی۔

انہوں نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ حماس منصوبے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، اگرچہ اس پر کئی تحفظات ہیں۔ ان کے مطابق تنظیم کی کوشش ہے کہ وقت کے دباؤ اور دھمکیوں سے ہٹ کر سمجھوتوں کی راہ نکالی جائے۔

محمد نزال نے بتایا کہ حماس نے منصوبے پر فلسطینی دھڑوں، آزاد شخصیات اور ثالثوں کے ساتھ داخلی و بیرونی مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔

فلسطینی عوامی مفاد اولین ترجیح

انہوں نے کہا کہ حماس کا Gaza Ceasefire Plan پر حتمی جواب اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کو ختم کرنے اور فلسطینی عوام کے مفادات و کاز کے مستقل اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا۔