حیدرآباد: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے دن ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایچ ون بی ویزا کی سالانہ درخواست فیس کو 1,00,000 امریکی ڈالر (تقریباً 88 لاکھ روپۓ) مقرر کردیا۔ اس سے پہلے یہ فیس 1 لاکھ سے 6 لاکھ روپۓ کے درمیان تھی۔ یہ اقدام امریکی امیگریشن قوانین میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا حصہ ہے، جس نے دنیا بھر کے پیشہ ور افراد میں بے چینی پیدا کردی ہے۔ اس فیصلے کو خاص طور پر H-1B Visa رکھنے والے بھارتی آئی ٹی ماہرین کے لیے بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
نئے کارڈز اور رہائشی منصوبے
نئی پالیسی کے تحت ٹرمپ انتظامیہ نے مختلف اقامتی زمرے بھی متعارف کرائے ہیں جن میں ’ٹرمپ گولڈ کارڈ‘، ’ٹرمپ پلاٹینم کارڈ‘ اور ’کارپوریٹ گولڈ کارڈ‘ شامل ہیں۔ ٹرمپ گولڈ کارڈ کی قیمت تقریباً 8.8 کروڑ روپۓ مقرر کی گئی ہے جو امریکہ میں غیر معینہ مدت تک رہائش کی اجازت دیتا ہے، تاہم اس سے شہریت یا ووٹ دینے کا حق نہیں ملے گا۔
کمپنیوں اور ملازمین پر اثرات
اطلاعات کے مطابق اس فیصلے کے بعد مائیکروسافٹ، جے پی مورگن اور ایمیزون جیسی بڑی کمپنیوں نے اپنے H-1B Visa پر موجود ملازمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکہ میں ہی قیام کریں۔ بعض ایجنسیوں نے بتایا کہ جو ملازمین بیرون ملک ہیں انہیں ہفتہ کی رات سے پہلے واپس آنے کی تاکید کی گئی۔
امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نِک نے کہا کہ ہر سال تقریباً 2,81,000 گرین کارڈ جاری کیے جاتے ہیں، جن میں زیادہ تر وصول کنندگان اوسطاً 66,000 امریکی ڈالر کماتے ہیں اور بعض اوقات سرکاری امداد پر بھی انحصار کرتے ہیں۔ ان کے مطابق نئی فیس سے کمپنیاں اپنے ہی گریجویٹس کو تربیت دینے پر مجبور ہوں گی۔
بھارتی پیشہ ور افراد کے لیے خطرہ
امریکہ میں ہر سال 85,000 H-1B Visa جاری کیے جاتے ہیں جن میں سب سے زیادہ حصہ بھارتی پیشہ ور افراد کا ہوتا ہے۔ صرف 2023 میں 1,91,000 اور 2024 میں 2,07,000 بھارتی شہریوں کو یہ ویزا ملا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 71 فیصد H-1B Visa ہولڈرز بھارتی ہیں۔ نئی فیس کے بعد اندیشہ ہے کہ انٹری لیول اور مڈ لیول اسٹاف کے لیے امریکی ملازمتیں مالی طور پر ناقابل برداشت ہو جائیں گی۔ اس کے نتیجے میں کمپنیاں آؤٹ سورسنگ کو ترجیح دے سکتی ہیں اور آن سائٹ مواقع میں کمی آسکتی ہے۔
For the past four years, open-border Democrats endlessly flooded the country with illegal aliens at the expense of hardworking Americans.
The Trump administration is completely reversing course on that disastrous agenda. These programs guarantee that recipients who come to work…
— Howard Lutnick (@howardlutnick) September 20, 2025






























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































