حیدرآباد: قطب شاہی مقبرے اور گولکنڈہ قلعہ کو اسکائی وے کیبل کار کے ذریعے جوڑنے کا منصوبہ حتمی مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ اس Golconda Cable Car منصوبے کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی مسلسل نمائندگی کے بعد عملی شکل دی گئی ہے۔ کیبل کار پراجیکٹ پر 150 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی اور اسے 2026 کے آخر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اسمبلی میں ایم آئی ایم کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا جس کے بعد وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (HMDA) کو منظوری دے دی۔ منظوری کے بعد آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، تلنگانہ ٹورازم ڈپارٹمنٹ، جی ایچ ایم سی، ایچ ایم ڈی اے اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر نے مشترکہ سروے کیا اور تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
گولکنڈہ کیبل کار منصوبے کے لیے 3 کمپنیاں شارٹ لسٹ
حکومت نے اگست 2025 میں موصولہ تجاویز میں سے تین کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے جن میں نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں درج ایک پبلک سیکٹر کمپنی، ناگپور کی ایک انفراسٹرکچر کمپنی اور ممبئی کی ایک اور کمپنی شامل ہیں۔ یہ بولیاں اس وقت ٹیکنیکل کمیٹی کے جائزے میں ہیں اور جلد ہی حتمی انتخاب کیا جائے گا۔
کاروان کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے جمعرات کو کہا کہ Golconda Cable Car یہ منصوبہ حیدرآباد میں سیاحت کو مضبوط کرے گا۔ ان کے مطابق گولکنڈہ قلعہ اور قطب شاہی مقبروں کو کیبل کار کے ذریعے جوڑنے سے ہزاروں سیاح متوجہ ہوں گے اور پرانے شہر میں ورثہ سیاحت کو زبردست تقویت ملے گی۔
Overhead Skyway Cable Car: Linking 7 Tombs to Golconda Fort Finalised!!!
Project to be completed in 2026. Total Project Cost 150 Crores.
Timeline of Events:
•Proposal initiated by Hon’ble MP Br @asadowaisi Sb & AIMIM Floor Leader Akbaruddin Owaisi Sb, forwarded by CM’s office… pic.twitter.com/feKLdxRnCj
— Kausar Mohiuddin (@kausarmohiuddin) September 4, 2025









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































