حیدرآباد: حیدرآباد ٹریفک پولیس نے دھول پیٹ میں گنیش مورتیوں کی نقل و حمل اور فروخت کے پیش نظر 23 اگست صبح 7 بجے سے 27 اگست رات 10 بجے تک Dhoolpet Trafficڈائیورشن کا اعلان کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس دوران بھوئی گوڑہ کمان اور گاندھی اسٹیچو کے درمیان ٹریفک کی آمد و رفت ممنوع رہے گی۔ گنیش مورتیوں کو لے جانے والی گاڑیاں صرف گاندھی اسٹیچو، پرانا پُل سے داخل ہو سکیں گی اور بھوئی گوڑہ کمان ‘ایکس’ روڈز سے باہر نکلیں گی۔
گاندھی اسٹیچو اور پرانا پُل سے منگل ہاٹ جانے والے ٹریفک کو تکروڑی ‘ٹی’ جنکشن، جنسی چوراہی اور گھوڑے کے قبر کے راستے موڑ دیا جائے گا۔ اسی طرح سیتارام باغ اور دارالسلام سے منگل ہاٹ اور پرانا پُل جانے والی گاڑیاں کرون روڈ، آغاپورہ، دارالسلام، الاسکا، ایم جے برج، جمعرات بازار اور دیگر متبادل راستوں سے گزر سکیں گی۔
پولیس نے ہدایت دی کہ گنیش مورتیوں کو لے جانے والی ہیوی وہیکلز کو جمعرات بازار گراؤنڈ میں پارک کیا جائے اور انہیں رات 10 بجے کے بعد ہی جانے کی اجازت ہوگی۔ بارش کی صورت میں ایم جے برج سے جمعرات بازار روڈ تک سنگل لائن پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ پابندی والے راستوں سے اجتناب کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































