حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے بدھ کے روز آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی انچارج میناکشی نٹراجن اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کی، جس میں بی سی ریزرویشن کے لیے Delhi Protestکی حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔
یہ ملاقات تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی، جس میں پارٹی کی تنظیم سازی، جاری پدیاترا، اور پارلیمنٹ میں 42 فیصد بی سی کوٹہ بل کی منظوری کے لیے دہلی میں کیے جانے والے احتجاجی منصوبے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
کانگریس کی ریاستی پدیاترا 31 جولائی سے 4 اگست تک جاری رہے گی۔ اس کے بعد دہلی میں 5 سے 7 اگست تک احتجاجی پروگرام منعقد ہوگا، جس کا مقصد مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ بی سی ریزرویشن قانون کو منظور کیا جائے۔
5 اگست کو کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ دونوں ایوانوں میں التوا کی تحریکوں کے ذریعے بی سی کوٹہ کا مسئلہ اٹھائیں گے۔ 6 اگست کو جنتر منتر پر ایک بڑا احتجاج منعقد کیا جائے گا، جس میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، وزراء، ارکان اسمبلی، پارٹی قائدین اور بی سی طبقات کے نمائندے شرکت کریں گے۔
7 اگست کو کانگریس وفد صدر جمہوریہ سے ملاقات کر کے یادداشت پیش کرے گا۔ ہر اسمبلی حلقے سے 50 کانگریسی کارکنوں کو خصوصی ٹرین کے ذریعہ دہلی بھیجا جائے گا۔ دہلی مہم کے اختتام کے بعد ریاستی پدیاترا دوبارہ شروع کی جائے گی۔
Meenakshi Natarajan met CM Revanth Reddy
సీఎం రేవంత్ రెడ్డితో మీనాక్షి నటరాజన్ భేటీ
జూబ్లీహిల్స్ నివాసంలో ముఖ్యమంత్రి రేవంత్ రెడ్డితో సమావేశమైన పార్టీ రాష్ట్ర వ్యవహారాల ఇంచార్జ్ మీనాక్షి నటరాజన్, పీసీసీ అధ్యక్షుడు మహేష్ కుమార్ గౌడ్
పార్టీ నిర్మాణం, పాదయాత్ర, బీసీ… pic.twitter.com/vRDESuzSAX
— Congress for Telangana (@Congress4TS) July 30, 2025








































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































