حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست بھر کے تمام اسکولوں کے لیے دسہرہ کی تعطیلات Dasara Holidays کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ اسکولی تعلیم کے مطابق یہ تعطیلات 21 ستمبر سے 3 اکتوبر 2025 تک رہیں گی، یعنی کل 13 دن۔
دسہرہ، بتکماں اور گاندھی جینتی شامل
سرکاری کیلنڈر کے مطابق Dasara Holidays کا آغاز بتکماں تہوار سے ہوگا اور اس میں دسہرہ تقاریب بھی شامل رہیں گی۔ اسکول 4 اکتوبر کو کھلیں گے، تاہم 5 اکتوبر اتوار ہونے کے باعث باقاعدہ کلاسیں 6 اکتوبر سے شروع ہوں گی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ 2 اکتوبر کو منائی جانے والی گاندھی جینتی کی عام تعطیل بھی اس سال دسہرہ کی طویل Dasara Holidays میں شامل ہوگئی ہے۔ یہ شیڈول ریاست کے تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں پر لاگو ہوگا۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































