
حیدرآباد: وزیر اعظم کے معاشی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کے چیئرمین ایس مہندر دیو نے ہفتہ کے روز چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی سے جوبلی ہلز میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ریاست کی ترقی کے لیے حکمتِ عملی اور [en]Development Roadmap[/en] پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے وفاقی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کا انحصار ریاستوں کی ترقی پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت حیدرآباد سمیت شہری مراکز میں بنیادی ڈھانچے کو اولین ترجیح دے رہی ہے، تاکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
ریونت ریڈی نے صنعتی اور خدماتی شعبوں کو فروغ دینے کے منصوبے پیش کرتے ہوئے کہا کہ افرادی قوت کی تیاری کمپنیوں کو راغب کرنے کے لیے کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے حیدرآباد کے گرد ریجنل رنگ روڈ اور مربوط ریڈیل سڑکوں جیسے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کا بھی حوالہ دیا۔
اس دوران چیف منسٹر نے سابق حکومت کی جانب سے لیے گئے بھاری شرح سود والے قرضوں پر تشویش ظاہر کی، اور کہا کہ ان قرضوں کی ادائیگی ریاستی آمدنی پر شدید دباؤ ڈال رہی ہے۔ حکومت سود کی لاگت کم کرنے کے لیے مختلف راستوں کا جائزہ لے رہی ہے۔
اس ملاقات میں فنانس کے پرنسپل سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ بھی موجود تھے۔ حکام نے اسے ریاست کی معیشت کو مستحکم کرنے اور مستقبل کی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
సమాఖ్య విధానంలో కేంద్ర రాష్ట్ర ప్రభుత్వాలు పరస్పరం గౌరవించుకున్నప్పుడే రాష్ట్రాలు అభివృద్ధి పథంలో నడుస్తాయని ముఖ్యమంత్రి శ్రీ @revanth_anumula గారు అన్నారు. ప్రధానమంత్రి ఆర్థిక సలహా మండలి చైర్మన్ ప్రొఫెసర్ ఎస్. మహేంద్ర దేవ్ గారు ముఖ్యమంత్రి గారిని జూబ్లీహిల్స్ నివాసంలో మర్యాద… pic.twitter.com/CaJRMJD7mS
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) July 12, 2025