
حیدرآباد: تلنگانہ پنچایت راج و دیہی ترقی کی وزیر سیتکّا نے جمعرات کے روز افسران کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کرتے ہوئے Kamareddyضلع میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ سیتکّا جو متحدہ نظام آباد ضلع کی انچارج وزیر بھی ہیں، نے ہدایت دی کہ افسران ہائی الرٹ پر رہیں اور بارش مکمل طور پر تھمنے تک راحت رسانی کے کام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھیں۔
اس اجلاس میں حکومت کے مشیر محمد علی شبیر، ظہیرآباد کے رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل سریش شیٹکر، ضلع کلکٹر آشش سانگوان، پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش چندر اور مختلف محکموں کے سربراہان شریک ہوئے۔
افسران نے وزیر کو بارش کی شدت، سیلاب کی صورتحال اور دیہات میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ سیتکّا نے حکم دیا کہ تمام نشیبی علاقوں کے مکانات کا معائنہ کیا جائے اور جو خاندان پانی میں گھرے ہوئے مکانوں میں مقیم ہیں انہیں فوری طور پر بازآبادکاری مراکز منتقل کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ گھروں میں جمع پانی کو فوری طور پر نکالنے کے انتظامات کئے جائیں۔
وزیر نے برقی، زراعت، پینے کے پانی اور پنچایت راج محکموں کو حکم دیا کہ وہ نقصانات کا فوری تخمینہ لگائیں اور رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ افسران موقع پر موجود رہیں تاکہ متاثرہ عوام کو اعتماد دلایا جا سکے۔
انہوں نے دیہات میں صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دینے اور آلودہ پانی کے سبب بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے بڑے پیمانے پر صفائی مہمات شروع کرنے کی ہدایت دی۔ اسی کے ساتھ ندی نالوں اور ٹینکوں کے قریب عوامی آمدورفت کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کرنے کو کہا تاکہ کسی قسم کے حادثات پیش نہ آئیں۔
وزیر نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پیشگی انتباہات جاری کئے جائیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل یقینی بنایا جائے تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ موسم میں بہتری آنے کے بعد وہ ذاتی طور پر کاماریڈی کا دورہ کریں گی تاکہ حالات کا قریب سے جائزہ لے سکیں۔
*కామారెడ్డి జిల్లాలో వరద పరిస్థితిపై జిల్లా ఇన్చార్జి మంత్రి సీతక్క టెలికాన్ఫరెన్స్*
కామారెడ్డి జిల్లాలో వరద పరిస్థితులపై రాష్ట్ర పంచాయతీ రాజ్, గ్రామీణ అభివృద్ధి, మహిళా శిశు సంక్షేమ శాఖ మంత్రి మరియు ఉమ్మడి నిజామాబాద్ జిల్లా ఇన్చార్జి మంత్రివర్యులు సీతక్క గురువారం… pic.twitter.com/IWFvN88KL1
— IPRDepartment (@IPRTelangana) August 28, 2025