حیدرآباد: بی آر ایس کے ورکنگ صدر اور سابق وزیر کے ٹی راما راؤ KTRنے کانگریس حکومت کی مشہور “چھ ضمانتوں” پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی اپنے انتخابی وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارکا کے ایک معروف میڈیا ہاؤس کو دیے گئے حالیہ انٹرویو کو شیئر کیا اور اس پر کیپشن دیا کہ شاندار وعدوں سے زبردست ناکامی تک۔ انہوں نے یاد دلایا کہ انتخابات سے قبل بھٹی نے تلنگانہ کے ووٹروں سے کہا تھا کہ کانگریس کے گارنٹی کارڈز محفوظ رکھیں اور سوال اٹھایا کہ کیا ان وعدوں پر واقعی عمل ہوا ہے۔
کے ٹی راما راؤ نے الزام لگایا کہ کانگریس نے اقتدار میں آنے کے 100 دن کے اندر ہر ضمانت پوری کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب، دو سال گزرنے کے باوجود، یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تمام وعدے پورے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بھٹی کسی بھی گاؤں میں جا کر عوام کے سامنے یہ بات دہرا سکتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس رہنماؤں کو پہلے ہی اپنے جھوٹ پر عوامی ردعمل کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید چیلنج کیا کہ بھٹی اور کابینی وزراء گاؤں گاؤں جائیں اور یہ دعویٰ دہرا کر دکھائیں کہ تقریباً تمام چھ ضمانتوں پر عمل ہو چکا ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ اگر آپ ایسا کریں اور عوام آپ کو واپس نہ بھگا دیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
From grand promises to glaring failures! The manoeuvres around Congress’s Six Guarantees are hard to miss
Remember Deputy CM Bhatti Vikramarka’s dramatic appeal to Telangana voters to ‘save the Congress Guarantee cards’ and that every single promise was to be fulfilled within… pic.twitter.com/WITCiIRJc7
— KTR (@KTRBRS) August 13, 2025






























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































