حیدرآباد ۔ وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے ہفتے کے روز حکام کو ہدایت دی کہ موسیٰ ندی کے کنارے نشیبی علاقوں میں مقیم شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل Flood Evacuations کیا جائے۔ شہر میں مسلسل بارش اور عثمان ساگر و حمایت ساگر کے دروازے کھولنے کے بعد پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
ریونت ریڈی نے ٹیموں کو تاکید کی کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات تک پہنچایا جائے اور ریلیف کیمپوں میں مکمل سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے تمام محکموں کے درمیان مربوط کوششوں پر زور دیا۔
رات گئے ایم جی بی ایس میں ریسکیو آپریشن
وزیر اعلیٰ نے رات گئے ایم جی بی ایس بس اسٹیشن میں ریسکیو کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کی، جو پانی میں ڈوب گیا تھا۔ وہ مسلسل فیلڈ ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہے اور مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل Flood Evacuations کرانے کو یقینی بنایا۔ علاوہ ازیں، انہوں نے ٹرانسپورٹ حکام کو ہدایت دی کہ آنے والی بسوں کو متبادل ٹرمینلز پر بھیجا جائے تاکہ مزید رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
چونکہ دسہرہ اور بتکماں تہوار قریب ہیں، اس لیے وزیر اعلیٰ نے ٹی جی ایس آر ٹی سی کو تاکید کی کہ تہوار کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو بروقت اپنی منزل تک پہنچنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔
محکمے ہائی الرٹ پر
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق مزید بارش کے امکانات ہیں۔ ریونت ریڈی نے پولیس، جی ایچ ایم سی، ہائیڈرا، برقی اور ٹریفک محکموں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں کو مل کر آگے بڑھائیں۔
مزید برآں، انہوں نے ہدایت دی کہ پانی بھرنے والے علاقوں میں واضح سائن بورڈز نصب کیے جائیں اور ٹریفک کے متبادل راستے فراہم کر کے عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔
వరుసగా వర్షాలు, వరదలతో జంట జలాశయాల గేట్లు ఎత్తడం, మూసీకి వరద నీటి ప్రవాహం పెరగటంతో పరివాహక ప్రాంతాల్లో పరిస్థితిని ముఖ్యమంత్రి శ్రీ @revanth_anumula ఎప్పటికప్పుడు అధికారులను అడిగి తెలుసుకున్నారు. మూసీ వెంట లోతట్టు ప్రాంతాల్లో తగిన జాగ్రత్తలు తీసుకోవాలని, ముంపునకు గురయ్యే ప్రాంత… pic.twitter.com/zWq3LuA0LA
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) September 27, 2025































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































