حیدرآباد: دونڈیگل حدود کے شمبھی پور علاقے میں رات دیر گئے پیش آئے ایک حادثے میں Drunk Drivingمیں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر ایک مکان کی دیوار سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ رات تقریباً 1 بجے پیش آیا، جب کار اچانک سڑک سے منحرف ہو کر سنٹرل ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور اچھل کر ایک قریبی مکان کی کمپاؤنڈ وال پر جا گری۔ مقامی افراد نے فوری طور پر ٹریفک پولیس کو اطلاع دی، جس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کرین کی مدد سے گاڑی کو ہٹایا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا اور ممکنہ طور پر ڈرائیونگ کے دوران نیند کا شکار ہو گیا تھا۔ کار میں سوار دونوں افراد کو چوٹیں آئیں۔
پولیس نے اس واقعہ پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔






























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































