
حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی کے رکن اسمبلی ٹی۔ Harish Raoنے پیر کے روز تلنگانہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی کے عثمانیہ یونیورسٹی کے دورے سے قبل طلبہ کی گرفتاری غیر جمہوری اور بزدلانہ اقدام ہے۔ انہوں نے گرفتار طلبہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
ہریش راؤ نے سوال کیا کہ کیا دفعہ 144 کے احکامات پورے تلنگانہ سماج پر لاگو ہیں؟ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس حکومت نے انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرکے نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ ان کے بقول صرف طلبہ ہی نہیں بلکہ پورا تلنگانہ آپ کی جھوٹی ضمانتوں پر سوال اٹھا رہا ہے۔
کے سی آر کے کاموں کا ریونت ریڈی کررہے ہیں افتتاح!
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 22 ماہ میں ریونت ریڈی نے صرف وہی منصوبے افتتاح کئے جو کے۔ چندر شیکھر راؤ کے دور میں شروع ہوئے تھے۔ ہریش راؤ نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ نے روزگار کیلنڈر کو بے روزگار کیلنڈر میں بدل دیا ہے اور کانگریس حکومت اپنے پہلے سال میں دو لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری بھتہ بھی ایک اور جھوٹا وعدہ ثابت ہوا اور 22 ماہ میں صرف 10,000 سے کم تقررات کئے گئے، جبکہ حکومت 60,000 ملازمتوں کا دعویٰ کر رہی ہے۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ طلبہ اور بے روزگار نوجوان جب ان جھوٹوں پر سوال اٹھاتے ہیں تو ان پر جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس کارروائی پر بھی برہمی ظاہر کی اور کہا کہ کانگریس حکومت عثمانیہ یونیورسٹی کی لائبریریوں کے اندر لاٹھی چارج کی ذمہ دار ہے۔ ہریش راؤ کے مطابق کوئی بھی رکاوٹ، احکامات، بیریکیڈس یا پولیس فورس بے روزگار نوجوانوں کے غصے کو کچل نہیں سکتی۔؎
عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ آواز بلند کرتے رہیں گے
انہوں نے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ اور بے روزگار نوجوان شیر کی طرح اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے یہاں تک کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے۔ ہریش راؤ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ طلبہ سے معافی مانگیں اور تمام انتخابی وعدوں پر بلا تاخیر عمل کریں۔
ముఖ్యమంత్రి @revanth_anumula ఉస్మానియా యూనివర్సిటీకి వస్తున్న సందర్భంగా విద్యార్థులను ముందస్తు అరెస్టులు చేయడం అప్రజాస్వామిక, పిరికిపంద చర్య.
వెంటనే వారిని విడుదల చేయాలని డిమాండ్ చేస్తున్నాం.
ఒక్క విద్యార్థి మీద పోలీసు లాఠీ పడినా తెలంగాణ సమాజం చూస్తూ ఊరుకోదని హెచ్చరిస్తున్నాం.… pic.twitter.com/38yPZGK4xN
— Harish Rao Thanneeru (@BRSHarish) August 25, 2025