Read in English  
       
ACB

حیدرآباد: اینٹی کرپشن بیورو ACBکے عہدیداروں نے جمعہ کے روز یادادری بھونگیری اور نارائن پیٹ اضلاع کے ہاسٹلوں پر اچانک چھاپے مارے۔ ان معائنوں کے دوران متعدد بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔

یادادری ضلع کے رمنناپیٹ گاؤں میں واقع سرکاری ایس سی گرلز ہاسٹل اور نارائن پیٹ کے دمرگِڈہ میں تلنگانہ سوشیل ویلفیئر ریزیڈنشیل اسکول و جونیئر کالج برائے طلبہ میں تفصیلی جانچ کی گئی۔

کھانے اور صفائی کے معیار پر سوالات

اے سی بی ٹیم کے ساتھ لیگل میٹرولوجی، سینیٹیشن، فوڈ سیفٹی اور آڈٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار بھی شریک تھے۔ انہوں نے کھانے کے معیار و مقدار کا جائزہ لیا، صفائی کے انتظامات چیک کیے، طلبہ کی حاضری کی تصدیق کی اور ہاسٹل ریکارڈس کی جانچ کی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اے سی بی اپنی تفصیلی رپورٹ ریاستی حکومت کو پیش کرے گا اور جو بھی ذمہ دار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔