
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سینئر آئی پی ایس افسر وی سی سجنار نے ایک خطرناک اسٹنٹ ویڈیو پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے جس میں ایک نوجوان ریل کی پٹری پر لیٹا ہوا ہے اور ایک ٹرین اس کے اوپر سے گزر رہی ہے۔ سجنار نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسے Social media Obsession یعنی سوشل میڈیا کے جنون کی خطرناک علامت قرار دیا۔
انہوں نے اس عمل کو “دیوانگی کی انتہا” قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں شہرت کے لالچ میں اپنی جان خطرے میں ڈالنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو انتہائی تشویشناک ہے۔
وی سی سجنار نے کہا کہ اس قسم کا طرز عمل نہ صرف ذاتی سلامتی سے مکمل لاپرواہی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ایسے افراد یہ بھی نہیں سوچتے کہ ان کے گھر والوں پر اس کا کیا جذباتی اثر پڑے گا۔ انہوں نے لکھا: “یہ لوگ صرف یہ سوچتے ہیں کہ ویڈیو کب اور کیسے وائرل ہوگا، یہ نہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔”
انہوں نے مشورہ دیا کہ ایسے نوجوانوں کے لیے فوری کونسلنگ کی ضرورت ہے جو سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ سجنار نے خبردار کیا کہ اگر وقت پر مداخلت نہ کی گئی تو آئندہ اس سے بھی زیادہ خطرناک حرکتیں سامنے آ سکتی ہیں۔ ان کے مطابق، “ایسے ذہنی طور پر غیر متوازن نوجوانوں کو رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔”
وی سی سجنار سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو ڈیجیٹل فراڈ، بیٹنگ ایپس اور دیگر مضر رجحانات کے خلاف مسلسل آگاہ کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
పిచ్చికి పరాకాష్ట.. అంటే ఇదే!?
సోషల్ మీడియాలో పేమ్ కోసం ప్రాణాలను సైతం లెక్కచేయకుండా యువత ఇలాంటి ప్రమాదకర పనులు చేస్తున్నారు.
రీల్స్ చేసి ఇప్పటికిప్పుడే ఫేమస్ కావాలనే తాపత్రయమే తప్ప.. ఎలాంటి వీడియోలు చేస్తున్నామనే ఆలోచన కూడా చేయడం లేదు.
ప్రమాదం జరిగితే తల్లితండ్రులు ఎంతటి… pic.twitter.com/MUOyxuQCiN
— V.C. Sajjanar, IPS (@SajjanarVC) July 22, 2025