
حیدرآباد: سینئر ریلوے افسر Satya Prakashنے پیر کو ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے ایڈیشنل جنرل منیجر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹر ریلو ے نیلایم، سکندرآباد میں رسمی طور پر چارج لیا۔
1988 بیچ کے انڈین ریلوے سروس آف انجینئرز (IRSE) سے تعلق رکھنے والے ستیہ پرکاش اس سے قبل زون میں چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر (کنسٹرکشن) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی سے سول انجینئرنگ میں ڈگری رکھتے ہیں۔
اپنے 35 سالہ ریلوے کیریئر میں ستیہ پرکاش نے ملک و بیرونِ ملک مختلف اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے ویسٹرن ریلوے کے سورندر نگر ڈویژن میں اسسٹنٹ انجینئر کے طور پر آغاز کیا اور بعد ازاں نارتھ سنٹرل ریلوے پر بھی کام کیا۔
ان کے نمایاں عہدوں میں ریلوے بورڈ میں ڈائریکٹر (ویجی لینس)، ملیشیا میں آئی آر کون کے پراجیکٹ انچارج، اور آر ڈی ایس او میں ڈائریکٹر (ٹریک) شامل ہیں۔ وہ پرنسپل چیف انجینئر کے طور پر CORE (الہٰ آباد) میں بھی تعینات رہے اور آئی آر آئی سی ای این، پونے میں ڈین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
انہوں نے سنگاپور کے INSEAD اور ملیشیا کے ICLIF میں بھی اعلیٰ سطحی تربیت حاصل کی۔ CORE میں خدمات کے دوران انہیں ریلوے منسٹر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ستیہ پرکاش نے گرڈر پلوں پر طویل ویلڈڈ ریلوں سے متعلق تین تحقیقی مقالے بھی تحریر کیے ہیں، جو ریلوے ٹریک انجینئرنگ کے میدان میں ان کے ماہر ہونے کا ثبوت ہیں۔