Read in English  
       
Film Hub

حیدرآباد: وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت جلد ہی حیدرآباد کو ملک کا سب سے بڑا اور جدید فلم میکنگ ہب Film Hubکے طور پر ترقی دے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فلم انڈسٹری کے فروغ کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے مختلف زمروں میں فاتح فلم ساز آج وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے لئے پہنچے۔ اس موقع پر پروڈیوسرز نے فلم پروڈکشن کے دوران درپیش مسائل کو وزیر اعلیٰ کے علم میں لایا۔

Film Hub

وزیر اعلیٰ نے ایوارڈ یافتہ فلم سازوں اور فنکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے شال اوڑھا کر اعزاز پیش کیا۔ ان میں بھگونت کیسری فلم کے ڈائریکٹر انیل رویپڈی، ہنومان فلم کے ڈائریکٹر پرشانت ورما، اسی فلم کی ویژول ایفیکٹس ٹیم کے وینکٹ اور سرینواس، فائٹ ماسٹر نندو اور پرتھوی، بیبی فلم کے ڈائریکٹر سائی راجیش اور گلوکار روہت شامل تھے۔

اس موقع پر ہنومان فلم کے پروڈیوسرز چیتنیہ ریڈی اور نرنجن ریڈی، بیبی فلم کے پروڈیوسر ایس کے این، بھگونت کیسری کے پروڈیوسر گرپتی ساہو اور دیگر بھی موجود تھے۔