
حیدرآباد: منگل کے روز پولیس نے تلنگانہ بی جے پی کے صدر Ramchander Rao House Arrestکر دیا۔ یہ کارروائی بی جے پی کی جانب سے بنجارہ ہلز کے پدما مندر میں کنکومرچنا رسم ادا کرنے کے منصوبے سے پہلے کی گئی۔ مندر کو حال ہی میں توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر تنازع کھڑا ہوا۔
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ رام چندر راؤ مندر کا دورہ کرنے والے ہیں، اس لیے پیشگی کارروائی کی گئی۔ رام چندر راؤ کو آج سکندرآباد اور گوشہ محل حلقوں میں “ہر گھر ترنگا یاترا” میں بھی شرکت کرنا تھی۔
—
بی جے پی رہنماؤں کا ردعمل
بی جے پی کے ریاستی نائب صدر گنگیدی منوہر ریڈی نے نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے بلاجواز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو ان کے پروگراموں سے روکنے کے لیے اکثر اس طرح کی کارروائیاں کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ “بدقسمتی” ہے کہ کانگریس حکومت بھی پچھلی حکومت کی طرح احتیاطی گرفتاریوں کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے، حالانکہ ایسی کارروائیاں جمہوری اقدار کے منافی ہیں۔ منوہر ریڈی نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو بی جے پی ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرے گی۔