
حیدرآباد: وزیر صحت دامودار راجا نرسمہا نے پیر کے روز شائیکپیٹ کے سوشیل ویلفیئر ریزیڈنشیل اسکول میں National Deworming Dayپروگرام کا آغاز کیا، جس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں ایک مہم شروع ہوگئی جس کا مقصد 1 سے 19 سال کے بچوں کو البینڈازول گولیاں فراہم کرنا ہے۔
محکمہ صحت نے اس مہم کے تحت تقریباً 98 لاکھ بچوں کو شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ گولیوں کی تقسیم تمام آنگن واڑی مراکز، سرکاری و خانگی اسکولوں اور کالجوں میں کی گئی۔ وزیر صحت نے کہا کہ ڈی ورمنگ گولیاں بچوں کے آنتوں کے کیڑوں کو ختم کرنے، ہیموگلوبن کی سطح بہتر بنانے اور قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں مددگار ہیں۔
تلنگانہ میں 98 لاکھ بچوں کا ہدف
راجا نرسمہا نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو یہ گولیاں ضرور دلائیں، کیونکہ اس مہم کا مقصد انیمیا پر قابو پانا اور بچوں کی مجموعی صحت کو بہتر بنانا ہے۔ یہ مہم اسکول عمر کے بچوں میں پیراسائٹ انفیکشن سے بچاؤ کے لیے قومی کوشش کا حصہ ہے۔
హైదరాబాద్- షేక్పేటలోని సోషల్ వెల్ఫేర్ రెసిడెన్షియల్ స్కూల్లో ఏర్పాటు చేసిన కార్యక్రమంలో నేషనల్ డీవార్మింగ్ డే ప్రోగ్రామ్ను ప్రారంభించిన ఆరోగ్యశాఖ మంత్రి దామోదర్ రాజనర్సింహ..
ఎన్డీడీలో భాగంగా రాష్ట్రవ్యాప్తంగా 1-19 సంవత్సరాల వయసున్న పిల్లలందరికీ ఆల్బండజోల్ మాత్రలు పంపిణీ… pic.twitter.com/hap0Yy44Rm
— Damodar Raja Narasimha (@DamodarCilarapu) August 11, 2025