
حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے گرینڈ ماسٹر Koneru Humpy کو فیڈے ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کارنامے کو تلگو برادری کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔
ریونت ریڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ گرینڈ ماسٹر کونیرو ہمپی کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وہ یہ مقام حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں۔ ہم ان کے مزید کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔
کونیرو ہمپی نے اتوار کو جارجیا میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں چین کی یو ژن سونگ کو 1.5–0.5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اب وہ فائنل میں داخلے سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہیں۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر ملک بھر سے عوامی شخصیات اور کھیل کے شائقین کی جانب سے ستائش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب، ٹورنامنٹ کے ایک اور کوارٹر فائنل میں بھارتی کھلاڑی دیویا دیش مکھ اور دروناولی ہاریکا کے درمیان مقابلہ برابر رہا، جس کے بعد فیصلہ کن ٹائی بریکر پیر کو کھیلا جائے گا۔
FIDE ఉమెన్స్ వరల్డ్ కప్ సెమీ ఫైనల్ కు
చేరిన గ్రాండ్ మాస్టర్ కోనేరు హంపికి
నా ప్రత్యేక అభినందనలు.ఈ లీగ్ లో చేరిన
తొలి భారతీయ మహిళ
కోనేరు హంపి కావడం…
తెలుగు ప్రజలకు గర్వకారణం.ఆమె విజయం సాధించాలని…
మనసారా కోరుకుంటున్నాను.#ChessChampion #KoneruHampi pic.twitter.com/xYQimuDhCE— Revanth Reddy (@revanth_anumula) July 21, 2025