
حیدرآباد: سدی پیٹ ضلع کے کوہڈا گاؤں میں ایک عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب گنیش پوجا کے وقت پر جھگڑے کے بعد ایک Priest Kidnapکر لیا گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔
گاؤں کی ایک ہی گلی میں دو گنیش پنڈال قائم تھے اور دونوں نے ایک ہی پنڈت کی خدمات حاصل کر رکھی تھیں۔ جب شام کی پوجا کا وقت آیا تو دونوں فریقین نے مطالبہ کیا کہ سب سے پہلے ان کے پنڈال میں پوجا کی جائے۔ بات جلد ہی تکرار سے جھگڑے میں بدل گئی۔ اسی دوران ایک گروہ ،پنڈت کو زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ منظر دیکھ کر مقامی لوگ ہنسنے لگے اور کئی افراد نے اپنے موبائل فون پر اس واقعے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی۔ بعد ازاں پنڈت کے اغوا کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور علاقے میں موضوع گفتگو بن گئی۔