Read in English  
       
Mohammed Siraj

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے ہندوستانی فاسٹ بولر Mohammed Sirajکو انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی اور ٹیم کو فتح دلانے پر مبارکباد دی ہے۔

محمد سراج نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں اور بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ریونت ریڈی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کھلاڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت ہندوستان کے لیے باعث فخر لمحہ ہے۔

چیف منسٹر نے انگلینڈ کی سرزمین پر ملی اس یادگار فتح کو ناقابل فراموش قرار دیا اور کہا کہ سراج کی کارکردگی ہندوستانی کرکٹ میں ابھرتی ہوئی صلاحیتوں اور حوصلے کی عکاسی کرتی ہے۔

ریونت ریڈی نے محمد سراج کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی فتوحات قومی وقار اور جذبہ کو مزید بلند کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس میچ میں ہندوستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز جیت لی، اور محمد سراج کی بولنگ کو شائقین اور کرکٹ ماہرین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔