
حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ورکنگ صدر کے. تارک راما راؤ نے تلنگانہ میں Fertilizer shortageپر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بحران کے لئے ریاستی اور مرکزی حکومت دونوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
کے ٹی آر نے سوشیل میڈیا پر ایک مقامی اخبار میں شائع شدہ تصویر شیئر کی جس میں ایک اسکولی طالب علم کو کھاد کے حصول کے لئے قطار میں کھڑا دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے اس منظر کو دل دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناقص انتظامات کے سبب کسانوں کو لمبی قطاروں میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت دونوں کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنانے میں ناکام رہی ہیں، جس کے نتیجے میں لاکھوں کسان کھیتوں میں کام کرنے کے بجائے کوآپریٹیو سوسائٹیوں اور کھاد کی دکانوں کے باہر گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔
بی آر ایس لیڈر نے زور دے کر کہا کہ کسان باوقار زندگی اور زرعی ضروریات تک بروقت رسائی کے مستحق ہیں۔ انہوں نے دونوں حکومتوں پر زمینی حقائق کو نظرانداز کرنے اور کسانوں کو روزمرہ مشکلات میں مبتلا کرنے کا الزام لگایا۔
Heartbreaking sight 💔
A school boy forced to skip classes & stand in line for fertilizer for his family’s farm.
This is the grim reality in Telangana as the state Congress Govt and the BJP-led Union Govt have failed our farmers.
Instead of ensuring timely supply of… pic.twitter.com/7qR4lq0uxd
— KTR (@KTRBRS) August 26, 2025