
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے سینئر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) لیڈر Suravaram Sudhakar Reddyکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت پیش کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سدھاکر ریڈی کی وفات ایک تکلیف دہ نقصان ہے۔ انہوں نے یاد کیا کہ متحدہ محبوب نگر ضلع سے تعلق رکھنے والے اس تجربہ کار لیڈر نے قومی سطح پر اپنی شناخت بنائی، بائیں بازو کی تحریکوں میں اہم کردار ادا کیا اور کئی عوامی جدوجہد میں حصہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سدھاکر ریڈی دو مرتبہ نلگنڈہ سے رکن پارلیمان منتخب ہوئے اور ہندوستانی سیاست پر اپنی الگ چھاپ چھوڑنے والے عظیم قائد تھے۔
ریاستی وزیر این اُتم کمار ریڈی نے بھی سینئر لیڈر کے انتقال پر صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سدھاکر ریڈی ایک بااصول، دیانتدار سیاستداں تھے جو کمیونسٹ نظریات سے وابستہ رہتے ہوئے ہر طبقے کے عوام کے ساتھ کام کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی خدمات قومی سیاست کا لازمی حصہ رہیں گی اور انہوں نے مرحوم کی روح کے سکون کے لیے دعا کی۔
سڑک و عمارتیں اور سنیماٹوگرافی کے وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم دو بار نلگنڈہ سے رکن پارلیمان منتخب ہوئے اور اپنی دیانت داری اور عوامی خدمت کی بدولت ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ سدھاکر ریڈی کا انتقال ملک کی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان ہے اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت پیش کی۔
ప్రముఖ కమ్యూనిస్టు యోధుడు…
సీపీఐ మాజీ ప్రధాన కార్యదర్శి
సురవరం సుధాకర్ రెడ్డి గారి మరణం
తీవ్ర దిగ్భ్రాంతిని కలిగించింది.ఆయన ఆత్మకు శాంతి చేకూరాలని
భగవంతుడిని ప్రార్థిస్తూ…
కుటుంబ సభ్యులకు
నా ప్రగాఢ సానుభూతిని
తెలియజేస్తున్నాను.#SuravaramSudhakarReddy pic.twitter.com/SeDOssc9OI— Revanth Reddy (@revanth_anumula) August 23, 2025