
حیدرآباد: انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ IMDنے تلنگانہ کے سات اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 18 اگست تک شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمے کے مطابق 16 اور 17 اگست کو بالخصوص ریاست کے شمالی اور مشرقی حصوں میں موسلادھار بارش ہوگی۔
ریڈ الرٹ کے تحت جن اضلاع کو شامل کیا گیا ہے ان میں عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، جئے شنکر بھوپال پلی ، بھدرادری کھمم، محبوب آباد اور ملگ کو شامل کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں انتہائی شدید بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں جس سے سیلاب اور پانی جمع ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ریڈ الرٹ کے ساتھ ساتھ 8 اضلاع نرمل، جگتیال، پداپلی، کریم نگر، ہنمکنڈہ، ورنگل، سوریہ پیٹ اور کھمم میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے جہاں بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔ اسی دوران پورے تلنگانہ کے لیے یلو الرٹ بھی دیا گیا ہے جو ہلکی سے معتدل بارش کے ساتھ مقامی طور پر شدید بارش کے خدشے کی نشاندہی کرتا ہے۔
ضلعی حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی اقدامات کریں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پہلے سے جاری کردہ وارننگ کے بعد حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں اور محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اطلاعات کی بنیاد پر مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
భారీ వర్షాల నేపథ్యంలో అన్ని శాఖల అధికారులు, సిబ్బంది మరింత అప్రమత్తంగా ఉండాలని ముఖ్యమంత్రి శ్రీ @revanth_anumula ఆదేశించారు. నిజామాబాద్, సంగారెడ్డి, మెదక్, వికారాబాద్, జయశంకర్ భూపాలపల్లి, ములుగు, భద్రాద్రి కొత్తగూడెం, ఖమ్మం జిల్లాల్లో మోస్తరు నుంచి భారీ వర్షాలు… pic.twitter.com/lFc3aZtQRo
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) August 16, 2025