
حیدرآباد: سیکورٹی ایجنسیوں نے یوم آزادی کے موقع پر 15 اگست سے قبل Shamshabad Airportپر ہائی الرٹ نافذ کردیا۔ مرکز کی جانب سے احتیاطی اقدامات کے تحت ملک کے تمام ایئرپورٹس کو اسی نوعیت کے انتباہات جاری کیے گئے ہیں۔
تلنگانہ میں حکام نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔ شمس آباد ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ کے دوران وزیٹر انٹری کو عارضی طور پر بند کردیا گیا جبکہ سی آئی ایس ایف اہلکاروں نے کئی مشتبہ افراد پر خصوصی نگرانی شروع کی۔
بین الاقوامی پروازوں کی آمد کے پیش نظر بم ڈسپوزل اور ڈاگ اسکواڈز نے پورے احاطے میں سخت تلاشی لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی حفاظتی اقدامات 30 اگست تک برقرار رہیں گے۔