Read in English  
       
Defection Row

حیدرآباد: کانگریس کے رکن اسمبلی اور اسٹیشن گھن پور کے نمائندے کڈیم سری ہری نے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری Defection Rowکیس میں کیے گئے تبصرے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی کے معاملات میں اسپیکر کا فیصلہ ہی حتمی ہوتا ہے۔

انہوں نے بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تین ماہ میں انتخابات کی تیاری کے کے ٹی آر کے بیانات بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کا فیصلہ کے ٹی آر نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کرتا ہے۔

سری ہری نے سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اور کے ٹی آر پر اخلاقی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس نے اپنے دس سالہ دور حکومت میں بارہا انسدادِ انحراف قانون کی خلاف ورزی کی، دوسری جماعتوں کے ایم ایل ایز کو پارٹی میں ضم کیا اور سیاسی فائدہ حاصل کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ضمنی انتخاب ہوتا ہے تو انہیں اپنی جیت پر مکمل اعتماد ہے اور وہ اسپیکر کے فیصلے کے منتظر ہیں۔