Skip to content
Charminar Updated logo

Primary Menu
  • News in Roman Urdu
  • کاروبار
  • جرائم و حادثات
  • عالمی خبریں
  • سیاست
  • قومی خبریں
  • تلنگانہ
  • حیدرآباد
  • تازہ ترین خبریں
  • سرورق
Light/Dark Button
Subscribe
  • Home
  • حیدرآباد
  • تلنگانہ میں گنیش و درگا پنڈالز کو مفت بجلی کی فراہمی | Free Electricity
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • حیدرآباد

تلنگانہ میں گنیش و درگا پنڈالز کو مفت بجلی کی فراہمی | Free Electricity

CN Newsdesk August 25, 2025 1 minute read
Free Electricity

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست میں ونائک چترتھی اور دسہرہ تقاریب کے موقع پر گنیش اور درگا پنڈالز کو Free Electricityسربراہی کا اعلان کیا ہے۔ اس سہولت سے ہزاروں جشن کمیٹیاں مستفید ہوں گی۔

پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی

تلنگانہ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ نے اس اسکیم کے سلسلے میں باضابطہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ سہولت 27 اگست سے 6 ستمبر تک ونائک نو راتری تقاریب اور 29 ستمبر سے 12 اکتوبر تک درگا نو راتری تقاریب کے دوران لاگو ہوگی۔ تاہم صرف وہی منتظمین اہل ہوں گے جنہیں پیشگی اجازت نامہ حاصل ہو۔

اسی دوران ریاستی پولیس نے پُرامن اور محفوظ تقاریب کے انعقاد کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ منتظمین کو پولیس ڈپارٹمنٹ کے آن لائن پورٹل کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ برقی کمپنی سے کلیئرنس لینا ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ پنڈالز کی تنصیب کے لیے لائسنس یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ڈی جے کے استعمال پر پابندی

پولیس نے واضح کیا ہے کہ سڑکیں مکمل طور پر بند نہ کی جائیں، جبکہ لاؤڈ اسپیکرز رات 10 بجے کے بعد بند کر دیے جائیں۔ آواز کی سطح حکومت کی مقررہ حد کے اندر ہونی چاہیے۔ ہر پنڈال پر سی سی ٹی وی کیمرے اور فائر سیفٹی کے آلات نصب کرنا لازمی ہوگا، جبکہ ڈی جیز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حیدرآباد ساؤتھ زون کی ڈپٹی کمشنر پولیس سنہا مہرا نے گنیش اتسو منتظمین کے ساتھ رابطہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے بھروسہ دلایا کہ بتوں کے انسٹالیشن سے لے کر وسرجن تک سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ساتھ ہی خبردار کیا کہ آتشبازی، ڈی جیز یا کسی اشتعال انگیز حرکت پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عقیدتمندوں سے اپیل کی کہ وہ پُرامن طریقے سے جشن منائیں اور پولیس کے تعاون سے وسرجن جلوس کو جلد مکمل کریں۔

⚡️ Govt of Telangana to provide free power supply:
🔸 Ganesh pandals – 27 Aug to 6 Sept 2025 (11 days)
🔸 Durga pandals – 24 Sept to 2 Oct 2025 (9 days)#GaneshChaturthi2025 #tgspdcl #iprtelangana @tgspdcl pic.twitter.com/j7EEvBmLnZ

— IPRDepartment (@IPRTelangana) August 24, 2025

About the Author

CN Newsdesk

Administrator

View All Posts

Post navigation

Previous: پہلی بار قرض لینے والوں کی درخواست مسترد نہیں کی جا سکتی: مرکز کی وضاحت | CIBIL Score
Next: باپٹلہ میں ٹرک سے 255 لیپ ٹاپس کی چوری، مالیت 1.85 کروڑ روپئے | Bapatla Theft

Related News

Digital Arrest | سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا
  • تازہ ترین خبریں
  • جرائم و حادثات
  • قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل اریسٹ کے ذریعے ٹھگی کو ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا | Digital Arrest

CN Newsdesk October 29, 2026
Cancer Drug Prices | کینسر کی 397 دواؤں کی قیمت کم
  • تازہ ترین خبریں
  • قومی خبریں
  • کاروبار

کینسر کی 397 دواؤں کی قیمتوں میں کمی، نئی شرحیں 9 نومبر سے نافذ | Cancer Drug Prices

CN Newsdesk October 29, 2026
Cyclone Arnab | آندھرا پردیش میں پانچ افراد ہلاک
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب سے آندھرا پردیش میں پانچ ہلاک، تلنگانہ کے مشرقی اضلاع میں بارش | Cyclone Arnab

CN Newsdesk October 29, 2026

Search

Get in Touch

  • 750 Followers
  • 950 Likes
  • 1400 Subscribers
  • 1250 Fans
  • 1050 Followers

Recent Posts

Digital Arrest | سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا
سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل اریسٹ کے… October 29, 2026
Cancer Drug Prices | کینسر کی 397 دواؤں کی قیمت کم
کینسر کی 397 دواؤں کی قیمتوں… October 29, 2026
Cyclone Arnab | آندھرا پردیش میں پانچ افراد ہلاک
سمندری طوفان ارنب سے آندھرا پردیش… October 29, 2026
Israel Election | نیتن یاہو کا اتحاد اکثریت سے محروم
اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا… October 29, 2026
Krishna Water | اتم کمار ریڈی اور ہریش راو کے متضاد اعداد
کرشنا پانی کے استعمال پر اتم… October 29, 2026

Hot Categories

Tags

BJP Telangana BRS Congress crime news Election Commission GHMC Harish Rao hyderabad Hyderabad Crime Hyderabad News Hyderabad Police Hyderabad Rain Hyderabad traffic Jubilee Hills KTR Revanth Reddy Road Safety telangana Telangana Assembly Telangana Congress Telangana Education Telangana Elections Telangana Government Telangana News Telangana Police Telangana Politics Telangana Weather Urdu News بی آر ایس بی جے پی بی سی ریزرویشن تلنگانہ تلنگانہ اسمبلی تلنگانہ تعلیم تلنگانہ حکومت تلنگانہ سیاست تلنگانہ پولیس تلنگانہ کانگریس جی ایچ ایم سی حیدرآباد حیدرآباد پولیس ریونت ریڈی سڑک حادثہ کانگریس کے ٹی آر

You may have missed

Digital Arrest | سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا
  • تازہ ترین خبریں
  • جرائم و حادثات
  • قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل اریسٹ کے ذریعے ٹھگی کو ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا | Digital Arrest

CN Newsdesk October 29, 2026
Cancer Drug Prices | کینسر کی 397 دواؤں کی قیمت کم
  • تازہ ترین خبریں
  • قومی خبریں
  • کاروبار

کینسر کی 397 دواؤں کی قیمتوں میں کمی، نئی شرحیں 9 نومبر سے نافذ | Cancer Drug Prices

CN Newsdesk October 29, 2026
Cyclone Arnab | آندھرا پردیش میں پانچ افراد ہلاک
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب سے آندھرا پردیش میں پانچ ہلاک، تلنگانہ کے مشرقی اضلاع میں بارش | Cyclone Arnab

CN Newsdesk October 29, 2026
Israel Election | نیتن یاہو کا اتحاد اکثریت سے محروم
  • تازہ ترین خبریں
  • خاص خبر

اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد آگے مگر حکومت سازی کی اکثریت سے دور | Israel Election

CN Newsdesk October 29, 2026

Follow us