حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن TGSHRCنے چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ مہیلا شکتی کیندروں میں کام کرنے والے ملازمین کی بقایا تنخواہیں فوری جاری کی جائیں۔ یہ حکم کمیشن کے چیئرمین جسٹس شمیم اختر نے جاری کیا۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا کہ ان مراکز میں خدمات انجام دینے والے سوشیل کاؤنسلرز، لیگل کاؤنسلرز، پولیس کانسٹیبلز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی تنخواہیں روکنا، آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت حقِ روزگار کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت کو ہدایت دی گئی کہ تمام بقایا جات فوراً ادا کیے جائیں اور دو ماہ کے اندر تعمیل رپورٹ پیش کی جائے۔
ٹی جی ایس ایچ آر سی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اجرت نہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ریاست کو خواتین کی فلاحی خدمات میں مصروف تمام زمروں کے عملے کو بروقت ادائیگی یقینی بنانی چاہیے۔




















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































