حیدرآباد: تلنگانہ میں رواں سال پولی ٹیکنک ڈپلومہ کورسز میں داخلی سلائیڈنگ کے بعد 12,991 نشستیں Polytechnic Seatsخالی رہ گئیں، جبکہ سرکاری و نجی اداروں میں مجموعی نشستوں کا صرف 55.88 فیصد ہی پُر ہو سکا ہے۔
ریاست بھر میں 115 پولی ٹیکنک کالجوں میں 29,449 نشستیں دستیاب تھیں، جن میں سے صرف 16,458 طلبہ کو داخلے ملے۔ داخلی سلائیڈنگ کے عمل میں 1,154 امیدواروں نے ویب آپشنز کا استعمال کیا، جن میں سے 667 طلبہ کو نئی برانچیں الاٹ کی گئیں۔
باقی نشستوں پر اسپاٹ داخلے ہوں گے
تکنیکی تعلیم کے ریاستی حکام کے مطابق، بچ جانے والی نشستوں کو جلد ہی اسپاٹ داخلوں کے ذریعے پُر کیا جائے گا۔ اس عمل کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔
