حیدرآباد: Phone Tappingکیس میں ملوث سابق اسپیشل انٹلیجنس برانچ (SIB) چیف پربھاکر راؤ کو بڑی راحت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے منگل کے روز سماعت ملتوی کر دی اور ان کی قبل از گرفتاری ضمانت میں توسیع کر دی۔
تلنگانہ حکومت نے اس حساس سیاسی نگرانی کیس میں پربھاکر راؤ کو دی گئی ضمانت کو منسوخ کرنے کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔ پربھاکر راؤ اس معاملے میں کلیدی ملزم ہیں۔
سماعت کے دوران ریاست کے وکیل سدھارتھ لتھرا نے بینچ کو بتایا کہ اس کیس کی تفتیش ہنوز جاری ہے، اور اس کے لیے اضافی وقت درکار ہے تاکہ موجودہ اسٹیٹس رپورٹ عدالت میں پیش کی جا سکے۔
عدالت نے یہ درخواست منظور کرتے ہوئے اگلی سماعت کی تاریخ 25 اگست مقرر کی اور واضح کیا کہ تب تک پربھاکر راؤ کی قبل از گرفتاری ضمانت برقرار رہے گی۔
