حیدرآباد: جوگی پیٹ میں جاری کانگریس کی جناہیتا Congress Padyatraکے تیسرے دن نہرو گورنمنٹ ڈگری کالج میں شردھان پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی انچارج مینکشی نٹراجن کے ساتھ صفائی مہم میں عملی طور پر حصہ لیا۔
کانگریس قائدین نے کالج کیمپس میں صفائی کا کام انجام دیا۔ وزیر دامودر راجہ نرسمہا، ایم ایل اے سنجیو ریڈی اور کئی دیگر کانگریس قائدین اور کارکنان نے اس مہم میں شرکت کی۔
پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ اس شردھان پروگرام کا مقصد عوام میں خدمت خلق اور سماجی ذمہ داری کا جذبہ پیدا کرنا ہے، تاکہ لوگ صرف حکومت پر انحصار نہ کریں بلکہ خود بھی فلاحی کاموں میں آگے آئیں۔

































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































