حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کی اور ریاست میں مکمل کی گئی ذات پات مردم شماری کے اہم نکات سے Revanth Reddy briefs Priyankaواقف کرایا۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی نے پسماندہ طبقات کیلئے مجوزہ 42 فیصد ریزرویشن کی حمایت کا یقین دلایا۔
ریونت ریڈی نے ملاقات کے بعد ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے پرینکا گاندھی کو ریاستی حکومت کی اس پالیسی کے پس منظر اور مقاصد سے آگاہ کیا، جو او بی سی طبقات کو تعلیم، روزگار اور سیاسی نمائندگی میں مناسب حصہ داری دینے کیلئے بنائی گئی ہے۔
پرینکا گاندھی نے ریاست تلنگانہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پسماندہ طبقات کیلئے مکمل انصاف کی سمت ایک اہم قدم ہے اور انہوں نے اس پر مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے پہلے ہی او بی سی طبقات کیلئے 42 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والا قانون اسمبلی اور کونسل سے منظور کرلیا ہے اور اب یہ بل صدر جمہوریہ کی منظوری کا منتظر ہے۔
یہ پیشرفت کانگریس کی اُس وسیع مہم کے درمیان سامنے آئی ہے جس میں پارٹی ملک گیر ذات پات مردم شماری اور ریزرویشن کی 50 فیصد حد کے خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کانگریس تلنگانہ کو ڈیٹا پر مبنی سماجی پالیسی میں ایک ماڈل ریاست کے طور پر پیش کر رہی ہے۔
Met our inspiring leader Smt Priyanka Gandhi ji and gave her all details of the #TelanganaCasteSurvey and the highlights of its findings. @priyankagandhi ji greatly appreciated our state’s decision and resolve to provide 42% quota for the OBCs in education, jobs and political… pic.twitter.com/JKUfGhZ6kO
— Revanth Reddy (@revanth_anumula) July 24, 2025
