Skip to content
Charminar Updated logo

Primary Menu
  • News in Roman Urdu
  • کاروبار
  • جرائم و حادثات
  • عالمی خبریں
  • سیاست
  • قومی خبریں
  • تلنگانہ
  • حیدرآباد
  • تازہ ترین خبریں
  • سرورق
Light/Dark Button
Subscribe
  • Home
  • حیدرآباد
  • عثمانیہ جنرل میں ملک کا پہلا سوپر ارجنٹ جگر ٹرانسپلانٹ کامیاب | Jeevandan Super urgent
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • حیدرآباد

عثمانیہ جنرل میں ملک کا پہلا سوپر ارجنٹ جگر ٹرانسپلانٹ کامیاب | Jeevandan Super urgent

CN Newsdesk July 19, 2025 1 minute read
Jeevandan Super urgent

حیدرآباد: عثمانیہ جنرل اسپتال نے جیوندان کیڈر آرگن ڈونیشن پروگرام کے ’سوپر ارجنٹ کیٹیگری‘ Jeevandan Super urgent کے تحت ملک کا پہلا ایمرجنسی جگر ٹرانسپلانٹ انجام دے کر سرکاری طبی نظام میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

اس کامیاب آپریشن سے 17 سالہ بلیسی گوڑ کی جان بچائی گئی، جو فلم نگر سے تعلق رکھتی ہیں اور جگر کے شدید ناکارہ ہونے (Acute Fulminant Liver Failure) کے سبب 12 مئی کو اوسماںیہ اسپتال کی سرجیکل گیسٹروانٹیرولوجی آئی سی یو میں داخل کی گئی تھیں۔ ان کی حالت نہایت نازک تھی، انہیں شدید یرقان، خون جمنے میں شدید رکاوٹ (INR 11)، میٹابولک ایسیڈوسِس اور گریڈ 4 ہیپاٹک انسیفالوپیتھی لاحق تھی، اور فوری وینٹی لیٹر کی ضرورت تھی۔

ڈاکٹر سی ایچ۔ مدھوسودھن، سربراہ شعبہ نے بتایا کہ مریضہ کی حالت کنگز کالج کے معیار پر پوری اُترتی تھی، جو ایمرجنسی جگر پیوند کاری کے لیے عالمی پیمانہ ہے۔ مریضہ کے اہلِ خانہ نے ابتدا میں ایک نجی اسپتال سے رجوع کیا تھا، لیکن مالی دشواری کے باعث دوبارہ عثمانیہ اسپتال لوٹ آئے۔

خاندان میں کوئی زندہ ڈونر دستیاب نہ ہونے پر ڈاکٹروں نے جیون دان کے سوپر ارجنٹ راستے کے تحت کیڈاور جگر کے لیے درخواست دی۔ اجازت ملنے کے بعد محض 24 گھنٹوں میں ایک نجی اسپتال سے جگر دستیاب ہو گیا۔

جگر ٹرانسپلانٹ 14 مئی کو شروع ہوا اور تقریباً 20 گھنٹے تک جاری رہا۔ کامیاب آپریشن کے بعد مریضہ کو دو ہفتوں میں ڈسچارج کیا گیا۔ بلیسی گوڑ اب مکمل صحتیاب ہیں اور بی ٹیک کے پہلے سال کے امتحانات کی تیاری کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر مدھو سدن کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سرکاری اسپتال میں سوپر ارجنٹ کیٹیگری کے تحت جگر کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

اس کامیابی کو تلنگانہ حکومت، محکمہ صحت، جیوندان کے عہدیداروں اور عثمانیہ جنرل اسپتال و میڈیکل کالج کے مختلف شعبوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ قرار دیا گیا۔

About the Author

CN Newsdesk

Administrator

View All Posts

Post navigation

Previous: ہر گھر ایک ہارویسٹنگ گڑھا: حیدرآباد میں بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کی نئی مہم | Rainwater Harvesting
Next: مالیاتی بہتری کے لیے کابینہ سب کمیٹی کا اجلاس آج | Cabinet Sub-Committee

Related News

موسیٰ ندی پروجیکٹ کی حمایت، بے دخلی کی مخالفت | Musi River Revival
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • سیاست

موسیٰ ندی پروجیکٹ کی حمایت، غریب خاندانوں کی بے دخلی کی مخالفت، بی جے پی تلنگانہ صدر کا اعلان | Musi River Revival

CN Newsdesk October 30, 2026
میاں پور اراضی معاملہ: حکومت کو بڑی راحت | Miyapur Land Dispute
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • سیاست

میاں پور کی 550 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کا الزام، سپریم کورٹ سے حکومت کو راحت | Miyapur Land Dispute

CN Newsdesk October 30, 2026
ہر گرام پنچایت کے لیے ترقیاتی منصوبہ تیار ہوگا | GPSAP Village Development
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کا 2047 تک خودکفیل دیہات کا منصوبہ، ہر گرام پنچایت کے لیے ترقیاتی خاکہ تیار ہوگا | GPSAP Village Development

CN Newsdesk October 30, 2026

Search

Get in Touch

  • 750 Followers
  • 950 Likes
  • 1400 Subscribers
  • 1250 Fans
  • 1050 Followers

Recent Posts

موسیٰ ندی پروجیکٹ کی حمایت، بے دخلی کی مخالفت | Musi River Revival
موسیٰ ندی پروجیکٹ کی حمایت، غریب… October 30, 2026
میاں پور اراضی معاملہ: حکومت کو بڑی راحت | Miyapur Land Dispute
میاں پور کی 550 ایکڑ سرکاری… October 30, 2026
ہر گرام پنچایت کے لیے ترقیاتی منصوبہ تیار ہوگا | GPSAP Village Development
تلنگانہ حکومت کا 2047 تک خودکفیل… October 30, 2026
شمش آباد میں ٹاٹا کار میں اچانک آگ | Shamshabad Car Fire
ایئرپورٹ جانے والی سڑک پر ٹاٹا… October 30, 2026
گریجویٹ ایم ایل سی نشست کے لیے آکاش کولورو نامزد | Graduate MLC Candidate
تلنگانہ رکشنا سینا کا بڑا انتخابی… October 30, 2026

Hot Categories

Tags

BJP Telangana BRS Congress crime news Election Commission GHMC Harish Rao hyderabad Hyderabad Crime Hyderabad News Hyderabad Police Hyderabad Rain Hyderabad traffic Jubilee Hills KTR Revanth Reddy Road Safety telangana Telangana Assembly Telangana Congress Telangana Education Telangana Elections Telangana Government Telangana News Telangana Police Telangana Politics Telangana Weather Urdu News بی آر ایس بی جے پی بی سی ریزرویشن تلنگانہ تلنگانہ اسمبلی تلنگانہ تعلیم تلنگانہ حکومت تلنگانہ سیاست تلنگانہ پولیس تلنگانہ کانگریس جی ایچ ایم سی حیدرآباد حیدرآباد پولیس ریونت ریڈی سڑک حادثہ کانگریس کے ٹی آر

You may have missed

موسیٰ ندی پروجیکٹ کی حمایت، بے دخلی کی مخالفت | Musi River Revival
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • سیاست

موسیٰ ندی پروجیکٹ کی حمایت، غریب خاندانوں کی بے دخلی کی مخالفت، بی جے پی تلنگانہ صدر کا اعلان | Musi River Revival

CN Newsdesk October 30, 2026
میاں پور اراضی معاملہ: حکومت کو بڑی راحت | Miyapur Land Dispute
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • سیاست

میاں پور کی 550 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کا الزام، سپریم کورٹ سے حکومت کو راحت | Miyapur Land Dispute

CN Newsdesk October 30, 2026
ہر گرام پنچایت کے لیے ترقیاتی منصوبہ تیار ہوگا | GPSAP Village Development
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کا 2047 تک خودکفیل دیہات کا منصوبہ، ہر گرام پنچایت کے لیے ترقیاتی خاکہ تیار ہوگا | GPSAP Village Development

CN Newsdesk October 30, 2026
شمش آباد میں ٹاٹا کار میں اچانک آگ | Shamshabad Car Fire
  • تازہ ترین خبریں
  • جرائم و حادثات
  • حیدرآباد

ایئرپورٹ جانے والی سڑک پر ٹاٹا کار میں اچانک آگ، چند منٹ میں گاڑی جل کر خاکستر | Shamshabad Car Fire

CN Newsdesk October 30, 2026

Follow us