حیدرآباد ۔ راجندر نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں 29 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ Woman Suicide کیس کے ضمن میں پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت ایشیکا دختر رمیش، ساکن حیدرگوڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ گئی تھیں اور وہاں ایک بڑی کمپنی میں ملازمت کر رہی تھیں۔ جون کے آخری ہفتے میں وہ حیدرآباد واپس آئیں اور یہاں سے ہی کام کر رہی تھیں۔
بدھ کی دوپہر ایشیکا کئی گھنٹوں تک اپنے کمرے سے باہر نہیں آئیں۔ شام تقریباً 7 بجے ان کی والدہ نے کمرے میں جا کر دیکھا تو ایشیکا کی نعش پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی۔ گھر والوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس تحقیقات جاری
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس مبینہ Woman Suicide کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
