حیدرآباد ۔ بھارتیہ راشٹرا سمیتی کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا ہے کہ کے سی آر کے دس سالہ دور حکومت میں کسانوں کی خودکشیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ KCR Farmer Schemes نے ریاست کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔
کے ٹی آر نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ مرکزی حکومت کی رپورٹ نے واضح کردیا ہے کہ 2014 سے 2023 کے درمیان شروع کی گئی فلاحی اسکیموں نے کسانوں کی جانیں بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق یہ رپورٹ اس بات کی دلیل ہے کہ کے سی آر کی کسان دوست پالیسیوں نے ریاست میں مشکلات کو کم کیا۔
کانگریس پر تنقید اور تازہ صورتحال
کے ٹی آر نے بتایا کہ 2014 میں تلنگانہ میں کسانوں کی 1,347 خودکشیاں ریکارڈ ہوئیں، جب کہ 2023 میں یہ تعداد کم ہو کر صرف 56 رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ 96 فیصد کی بڑی کمی ہے۔ مزید برآں، 2014 میں کسانوں کی خودکشیوں میں تلنگانہ کا حصہ 10.9 فیصد تھا، جو 2023 میں گھٹ کر صرف 0.51 فیصد رہ گیا۔
KCR Farmer Schemesکا ذکرتے ہوئے کے ٹی آر نے الزام بھی لگایا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں کسان خودکشیاں ایک بار پھر بڑھ رہی ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ صرف دو برسوں میں 700 سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کانگریس کسانوں کی زندگیاں محفوظ رکھنے میں ناکام رہی ہے۔
కేసీఆర్ రైతుబంధు పాలన రైతులకు స్వర్ణ యుగం అని మల్లొకసారి రుజువైంది.
బీఆర్ఎస్ ప్రభుత్వ పథకాలు, కార్యక్రమాలు, ప్రాజెక్టుల వల్ల 2014 నుండి 2023 మధ్య తెలంగాణలో రైతుల ఆత్మహత్యలు గణనీయంగా తగ్గాయని కేంద్ర ప్రభుత్వ లెక్కలు చెబుతున్నాయి.
2014 లో తెలంగాణలో రైతుల, కౌలుదారులు, రైతు కూలీల… pic.twitter.com/HXC0e4xSNI
— KTR (@KTRBRS) October 1, 2025
