حیدرآباد ۔ نوجوان کرکٹر تلک ورما، جنہوں نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کے خلاف بھارت کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا، منگل کو اپنے ابتدائی دنوں کی اکیڈمی لیگالا کرکٹ اکیڈمی لنگم پلی پہنچے۔ وہاں Tilak Varma Asia Cup نے اپنے کوچ اور ساتھی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور میڈیا سے بات چیت بھی کی۔
تلک ورما نے کہا کہ ایشیا کپ کی فتح انہوں نے بھارتی فوجی جوانوں کے نام کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میچ کے دوران پاکستان کے کھلاڑی بار بار بھارتی ٹیم کو اکسانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کے مطابق ہمیں غصہ آیا لیکن ہم نے ملک کو یاد رکھا اور پرسکون رہتے ہوئے پوری توجہ کے ساتھ کھیلا۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ بیٹنگ کے لیے آئے تو بھارت تین اہم وکٹیں گنوا چکا تھا۔ اس وقت انہیں اضافی ذمہ داری کا احساس ہوا۔ تلک ورما نے کہا کہ انہوں نے عزم کے ساتھ بیٹنگ کی اور ٹیم کو کامیابی دلائی، تاہم جیت پوری ٹیم کی اجتماعی محنت کا نتیجہ تھی۔
کوچ اور والدین کا کردار
Tilak Varma Asia Cup نے اس کامیابی کو خوشی کا ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دیتے ہوئے اپنے والدین اور کوچ کو کریڈٹ دیا کہ ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے کیریئر بنانے میں مدد دی۔ پاکستان کے رویے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے بعد ان کھلاڑیوں کے انداز میں واضح تبدیلی محسوس کی گئی۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































